بد اخلاقی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - غیر مہذبی، کج خلقی، بری عادتیں۔ "آپ کے پاس وہ اخلاقی طاقت یا بداخلاقی نہیں کہ آپ بتیس کروڑ انسانوں کو ہلاک کرنے کی جرات کرسکیں۔"      ( ١٩٣٠ء، محمد علی (تقریر) ماہنامہ نگار، محمد نمبر ١٩٧٨، ٩٢) )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'خلق' کی جمع 'اخلاق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'بداخلاقی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "مضامین تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - غیر مہذبی، کج خلقی، بری عادتیں۔ "آپ کے پاس وہ اخلاقی طاقت یا بداخلاقی نہیں کہ آپ بتیس کروڑ انسانوں کو ہلاک کرنے کی جرات کرسکیں۔"      ( ١٩٣٠ء، محمد علی (تقریر) ماہنامہ نگار، محمد نمبر ١٩٧٨، ٩٢) )

جنس: مؤنث